اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اجلاس کا حکم دے رکھا ہے،پرویز الٰہی حکم عدولی کر رہے ہیں،اکثریت ثابت ہوجاتی ہے تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن جائیں گے، پرویز الٰہی میں رتی بھر بھی اخلاقیات ہے تو انہیں اکثریت نہ ہونے پر استعفا دے دینا چاہیے۔ گزشتہ روزنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران احسن
اقبال نے استفسار کیا کہ اسپیکر اسمبلی وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑرہا ہے تو کیا ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں بلاسکتا؟انہوں نے کہا کہ یہ باقاعدہ لیگل چیف منسٹر کا انتخاب ہے، عدالت عظمیٰ نے اجلاس کا حکم دیا ہے،پرویز الٰہی حکم عدولی کر رہے ہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا کہا تھا،اکثریت ثابت ہوجاتی ہے تو میرے نزدیک حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی میں رتی بھر بھی اخلاقیات ہے تو انہیں اکثریت نہ ہونے پر استعفا دے دینا چاہیے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑ رہا ہے تو کیا ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں بلا سکتا؟ اسمبلی کا اجلاس بلانا ڈپٹی اسپیکر کا اختیار ہے۔ ملک کو افراتفری کی طرف لے جارہے ہیں، ملک میں آئینی بحران ہے، نئے انتخاب کی بنیاد آئین شکنی پر ہوگی تو یہ 2018ء سے بھی بدتر ہوں گے۔
احسن اقبال