آئینی بحران کی وجہ سے پارلیمانی نظام کمزور ہوا، جلال محمود شاہ

308

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال نے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں غیر جمہوری اداروں کی سیاسی عمل میں مداخلت کی وجہ سے جمہوری نظام مضبوط نہیں ہو سکا ہے۔ اب جس طرح کا سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہوا ہے اس سے نہ صرف پارلیمانی نظام کمزور ہوا ہے بلکہ اس سارے بحران کی ذمے دار بے ایمان، نااہل اور اقتدار کے لیے نیلام گھر سجانے والی سیاسی جماعتیں اور ان کی قیادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم سندھ کے لیے تباہ کن ہے۔ پی ڈی ایم سندھ کو تقسیم اور لسانی سیاست کی سازش کر رہی ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔