کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کا قتل اور ڈکیتی کے جرم سزا کے خلاف اپیل منظور,عدالت نے ملزم مولا بخش کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اطلاعات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔سرکاری وکیل کاکہنا ہے کہ ملزم پر اے ایس آئی رحیم شاہ اور ایک خاتون پر فائرنگ اور قتل کامقدمہ تھا۔