آئین و قانون نہ رہا تو وزیراعلیٰ بن کر کیا کروں گا‘ حمزہ شہباز

129

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئین اور قانون نہ رہا تو میں وزیراعلیٰ بن کر کیا کروں گا،عمران خان کو روکنا ہوگا ورنہ آئین و قانون کا جنازہ نکل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آج غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں، کل ہم سب اراکین اسمبلی جائیں گے۔