اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان بھگوڑا ہے، عمران خان پارلیمنٹ کے فیصلے سے بھاگا ہے، عمران خان کے پیچھے بے وقوف لگے ہیں، وہ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں۔عمران خان کی کرسی اورانا بچانے کے لئے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہے۔
منگل کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت ختم کردی اور پھر بھی جشن منارہے ہیں، بتائیں تو سہی کس چیز کا جشن منارہے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ اسپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ تک اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی نہیں کرسکتا، 28مارچ کو اسمبلی کا سیشن ہوتا ہے، اسپیکر تحریک عدم اعتماد کی اجازت دیتا ہے، 31مارچ کا آرڈر آف ڈے کا ایجنڈا بھی موجود ہے، آرڈر آف دی ڈے پر لکھا ہے کہ تحریک پر بحث ہوگی۔
پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ آپ نے اسمبلی کا اجلاس اس دن بھی عجلت میں ملتوی کردیا، ووٹنگ کی تیاری تھی، اجلاس شروع ہوتا ہے تو فواد چوہدری اسکرپٹڈ بیان پڑھتے ہیں، اور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دے دیتے ہیں۔عمران خان کی کرسی اور انا بچانے کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا، فواد چوہدری کو اسکرپٹ کیوں پڑھنے دیا گیا، 3 اپریل کو کیسے رولنگ دے سکتے ہیں، آپ پر آئین کا آرٹیکل 6لگتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر آرٹیکل 5کا حوالہ دے کر خود آئین کو توڑتا ہے، پاکستان کا آئین کوئی مذاق نہیں پورے ملک میں آئینی بحران کھڑا کردیا گیا ہے۔