وزیراعظم عمران خان آج پرویز الٰہی سے ملاقات کرینگے

166

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان آج وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے، جس میں پنجاب میں حکومت سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے ، جہاں ان کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویزالٰہی سے ملاقات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے بھی ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پنجاب میں حکومت سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات بھی شیڈول ہو گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب و سندھ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔