عمران خان سزائے موت کے مستحق ہیں‘ مریم اورنگزیب

163

لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی خلاف ورزی پر سزائے موت کے مستحق ہیں۔یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ22کروڑ عوام کا ملک عمران خان کی انا پر نہیں آئین پر چلے گا۔ قوم کومبارکبادپیش کرتی ہوں کہ عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کا احتساب عدالت عظمیٰ میں ہوگا،جوآئین شکن اسلام آباد میں دندناتے پھر رہے ہیں ان سب کو سزا ملنی چاہیے، انہیں فوری طور پر گرفتار کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے وہ خط نہیں دیکھا جس سے آپ نے آئین کی خلاف ورزی میں مدد لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی پریس ریلیز میں یہ نہیں لکھا گیا کہ یہ غیر ملکی سازش تھی۔