آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا وکٹیں لیکر بھاگ گیا‘ خورشید شاہ

95

اسلام آباد (آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا وکٹیں لیکر بھاگ گیا۔یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اداروں ، جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے عدالت میں آئے ہیں، عدالت نے آئین کی خلاف ورزی پرسو موٹو نوٹس لیا ہے۔ہمیں آئین کے لیے قربانی دینی پڑے گی، لوگوں نے جمہوریت کے لیے اپنی جانیں دی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کے تحت ہم آگے بڑھے تھے، یہ پارلیمان میں اپنی اکثریت دکھانے کے بجائے بھاگ گئے۔