وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر آئین توڑنے کی مجرمانہ سازش کاحصہ ہیں، اسحاق ڈار

147

لندن (صباح نیوز) ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ڈپٹی اسپیکر آئین توڑنے کی مجرمانہ سازش کا حصہ ہیں۔ نہ صدر اور نہ ہی وزیراعظم اس وقت اسمبلی توڑ سکتے ہیں جب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراسیس میں ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی کیا گیا ہے وہ غلط، غیر قانونی اورغیرآئینی ہے۔