لاہور: پنجاب کا نیا وزیراعلی کون ہوگا؟ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور حکومت کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ دونوں کے کاغذات منظورکرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پار ٹی کے حسن مرتضی حمزہ شہباز کے تجویز کندہ ہیں۔ حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی متحدہ اپوزیشن نے جمع کرائے۔ چوہدری پرویز الہی کی طرف سے راجہ بشارت نے کاغذات جمع کرائے۔سیکرٹری آفس میں دونوں امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی جس کے بعد حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت حمزہ شہباز خود بھی موجود تھے۔
پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلی کا انتخاب اتوار کو کرے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اتوار 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے جس میں وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔