ترین گروپ کا پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان 

321
Tareen group

لاہور: ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نعمان لنگڑیاں کا حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی پر بے شمار احسانات ہیں، گزشتہ رات ہم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا، وزیراعلی وہ بنا جس نے کرپشن کو فروغ دیا، پارٹی کو نقصان پہنچایا، ہماری آواز پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا، ترین گروپ حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا تھا، حمزہ شہباز صوبے کی خدمت کریں گے۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے ہے،قبل ازیں حمزہ شہباز نے ترین گروپ سے ملاقات کی، جس میں 16ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدلحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، سعید اکبر نوانی، طاہر رندھاوا، اسلم بھروانہ، غلام رسول، زوار وڑائچ، بلاول وڑائچ، قاسم لنگاہ، نذیر خان بلوچ، امین چوئدری، سلمان نعیم شامل تھے۔