عمران خان کاکرپشن بیانیہ ہر قانونی فورم پرپٹ گیا‘ مریم اورنگزیب

107

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کاکرپشن کا بیانیہ ملکی اور غیر ملکی عدالتوں، ہر قانونی فورم پرپٹ گیا، مدینے کے نام پر سیاست کا بیانیہ آپ کی بدترین کارکردگی کی نذر ہو گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ’امر باالمعروف‘ کی مقدس قرآنی اصطلاح کو اپنے سیاسی ڈھونگ اور سیاہ اعمال کی بھینٹ چڑھایا،غیرملکی سازش کا ڈراما تو عدم اعتماد کے ذریعے دفن ہونے والا ہے۔قوم کے ساتھ اپریل فول کھیلنے کے بجائے تاریخی کرپشن اور 16 فیصدمہنگائی،60 لاکھ لوگ بے روزگار،2 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے ،ڈالر120 سے185،آٹا 35 سے 100،چینی 52 سے 120،گھی 130 سے 500،55000 قرض،پیٹرول 96 سے 150،کا جواب دیں۔