شہباز‘ زرداری میرجعفر‘فضل الرحمن میر صادق ہیں‘فرخ حبیب 

221
اسلام آباد (آن لائن )وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے شہباز اور زرداری کومیرجعفر مولانافضل الرحمن کومیر صادق قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں فرخ خبیب نے کہا کہ یہ خود سازش کا حصہ ہیں اس لیے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔ قانونی مشاورت ہوئی ہے، ہمارے پاس بھی آپشن میں بہت سے کارڈموجودہیں جوہم نے پلے کرنے ہیں۔وزیرمملکت نے کہا کہ سازشی اورکٹھ پتلی چوروں نے مویشی منڈی لگارکھی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں چوروں کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک بیرونی اشارے پر لائی گئی بیرونی طاقت نے عمران خان کو دھمکی آمیزپیغام بھیجا، یہ شہباز شریف ہمیں فارن پالیسی بتائیں گے۔