او آئی سی کے اجلاسوں کی میزبانی پاکستان کیلیے بڑا اعزاز ہے‘ شاہ محمود

88

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2 اجلاسوں کی میزبانی، پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اجلاس میں ہم نے جموں و کشمیر پر ایک مضبوط، متفقہ قرارداد منظور کرائی جو 5 اگست کے بعد پاکستان کے بیانیے کو تقویت دیتی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ 800
مندوبین نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سروس، فارن سروس کی معاونت میسر رہی، 140 قراردادوں اور اسلام آباد ڈیکلریشن کا سامنے آنا، وزارت خارجہ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔