پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا 

256
FILE
FILE

پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلح تصاویر اپلوڈ کی تھیں۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ نمائش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔

گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ ظفر خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر مسلح حالت میں تصاویر اپلوڈ کرنے والے ملزم ملک بہار علی ولد کچکول کو گرفتار کیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔