اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 4 سال میں سیاست نہ آئی اب وہ عالم دین بن گئے،عمران خان مذہب کو سیاست میں نہ گھسیٹھیں، کہتاتھا رلاؤ ں کا خود رونا شروع کردیا، اتوار کو حکومت کی آخری رسومات اد اہونے جارہی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 4 سال میں سیاست نہ آئی اب وہ عالم دین بن گئے،عمران خان مذہب ہو سیاست میںنہ گھسیٹھیں،کہتاتھا رلاؤ ں کا خود رونا شروع کردیا،اتوار کو حکومت کی آخری رسومات اد اہونے جارہی ہیں،تحریک عدم اعتمادمیں کسی ملک کی مداخلت نہیں ہے،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے،ہمارے معاشی حالات انتہائی مخدوش ہیں،مریکا ایسی طاقت ہے جو معاشی مشکلات پید اکرسکتی ہے۔