سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے 5سرکاری ملازمین کی برطرفی پر قابض انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام کا مقصد مقامی لوگوں کو بے اختیار کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل توصیف احمد میر اور مزید چار ملازمین کو برطرف کر دیاتھا۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ایک طرف تو بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوںکیلئے بھارت بھر سے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بھرتی کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف دانستہ طورپر کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جارہا ہے تاکہ مقامی لوگوںکو بے اختیار کیاجاسکے ۔