اگلے دو روز بہت اہم، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے، شیخ رشید

351

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز بہت اہم ہیں، ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے باعث میں نے آج لاہور یونیورسٹی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، اگلے دو روز بہت اہم ہیں، عمران خان جمہوریت کے غداروں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتے کی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شام کو کسی بھی وقت قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں گے۔