کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کی وجہ سے ہوش کھو بیٹھے ہیں اور سلیکٹڈ عمران خان ساڑھے3 سال تک عوام کا خون چوستے رہے جبکہ وفاقی حکومت کے وزرا کے اترے ہوئے چہرے ان کی شکست کا اعتراف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ عمران خان ڈھٹائی چھوڑ دیں کیونکہ وہ اب آپ وزیر اعظم نہیں رہے‘ غریبوں کی بددعائوں نے سلیکٹڈ کو اس انجام تک پہنچایا ہے۔