وزیر خارجہ کا چین میں اپنے ہم منصب وانگ ژی سےملاقات

394
file

بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے دورہ کے دوران اپنے ہم منصب وانگ ژی سےملاقات میں دوطرفہ سٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عالمی وبا، افغانستان میں امن اور بین الاقوامی امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک چین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور اقتصادی اور سکیورٹی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ سٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عالمی وبا، افغانستان میں امن اور بین الاقوامی امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک چین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے ون چائنہ پالیسی اور بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری ،علاقائی سلامتی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے چینی حمایت پر بھی شکر یہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہو کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی تاحال ختم نہیں ہوئی،بین الاقوامی برادری روابط کے اگلے مرحلے میں افغان حکام کی طرف دیکھ رہی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں افغان حکام اور عالمی برادری دونوں سے بہت کچھ درکار ہے،خطے کا امن اور استحکام افغانستان میں استحکام سے جڑا ہوا ہے،افغانستان میں امن و استحکام کی واپسی کا پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خواہش مند نہیں،افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس کے لیے رابطہ کاری ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ اب پہلے سے بھی زیادہ ہے۔