امتناع کے باوجود کرکٹ اکیڈمی میں مداخلت، کالج پرنسپل کو توہین عدالت کا نوٹس

259

کراچی(نمائندہ جسارت)امتناع کے باوجود کرکٹ اکیڈمی میں مداخلت کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے سابق کپتان سرفراز احمد کی درخواست پر کالج پرنسپل حسینہ فاطمہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو یکم اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکم امتناع کے باوجود کالج انتظامیہ کی مداخلت جاری ہے، عملہ کو گرائونڈ میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔