پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ نامزدگی: علیم خان آج مشاورت کریں گے

178

لاہور(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے کے معاملے پر علیم خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیاہے ۔ذرائع کے مطابق علیم خان گروپ پرویز الٰہی سے متعلق مشاورت سے جواب دے گا۔علیم خان گروپ ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے، علیم خان (آج) اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔