آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے‘ ناراض نہیں کرسکتا‘ آزاد رکن قومی اسمبلی

182

اسلا م آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کے آزاد رکن اسلم بھوتانی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم بھوتانی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کے بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے لیکن آج نئی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے، اس کے بعد مجھے خود فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو میرے حلقے میں 215ووٹ پڑے تھے،3 سال حکومت کے ساتھ رہا۔اسلم بھوتانی کا کہنا تھاکہ آج شہباز شریف سے بھی فون پر بات ہوئی ہے، آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، ناراض نہیں کر سکتا۔