سندھ ہائوس حملہ کیس :جواب جمع نہ کرانے پر اسلام آباد پولیس کی سرزنش

92

اسلام آباد(صباح نیوز)سندھ ہائوس حملہ کیس کی سماعت کے دوران نوٹس کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ پیرکوپیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی جانب سے سندھ ہائوس پر ہونے والے حملے کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت اسلام آباد کی سیشن عدالت میں ہوئی ۔عدالتی نوٹس کے باوجود سندھ ہائوس پر حملے کی رپورٹ نہ دینے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ نے اسلام آباد پولیس سے (آج) منگل تک جواب طلب کر لیا۔