شہباز وزیر اعظم اور راناثناوزیر داخلہ ،آصف زرداری کا چٹکلا

251

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور رانا ثناءاللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر استقبال کیا ،اراکین کو کیوں ڈرا رہے ہیں شہباز شریف کے جواب پر اراکین اسمبلی کے قہقہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اجلاس کے مشترکہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارٹی رہنما رانا ثناءاللہ کے ساتھ پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود آصف زرداری کھڑے ہو گئے اور دونوں دیکھ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم اور راناثناءاللہ وزیر داخلہ آگئے ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب ایوان کو کیوں ڈرا رہے ہیں جس پراراکین اسمبلی مسکراتے رہے ،رانا ثناءاللہ نے ہاتھ جوڑتے ہوئے آصف زرداری سے مصافحہ کیا ۔