سینٹ جیارج(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے بولرز اور جوشوا ڈی سلوا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 1-0سے اپنے نام کر لی۔انگلینڈ نے میچ میں فتح کے لیے ویسٹ انڈیز کو 28رنز کا ہدف دیا جو ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔بحرانی حالات میں سنچری بنانے والے جوشوا ڈی سلوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں 341رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سینٹ جیارج میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کا یہ فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 114رنز پر 9وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔اس مرحلے پر ساجد محمود اور جیک لیچ نے میدان سنبھالا اور دسویں وکٹ کے لیے 90رنز کی شراکت قائم کی، ثاقب نے 49 اور جیک لیچ نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 204رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔