اسلام آباد (اے پی پی) ڈیری انڈسٹری میں پاک چین تعاون سے صنعتی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ڈیری انڈسٹری کے چینی ماہرین کے مطابق چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی ڈیری مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کیا گیا ہے اورپاکستانی اعلی معیار کی ڈیری مصنوعات کی مدد سے چینی صارفین کی ضروریات کو طرح پورا کیا جائے گا۔ اس پیش رفت سے پاکستان کی معاشی ترقی، صنعتی اپ گریڈنگ اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ چین کی ڈیری درآمدات میں 2011 سے 2020 تک 12.3 فیصد کی کمپانڈ سالانہ شرح نمو میں اضافہ ہوا ۔