عمران خان جارہاہے نہ کسی کا باپ انہیں ہٹا سکتا ہے، پرویز خٹک

116

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کو ایماندار لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے، 4 دن کے بعد یہ روتے دکھائی دیں گے، ہمیں اسمبلی میں بلیک میلرز ایم این ایز نے بلیک میل کیا۔ اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان ملک کو چوروں، لٹیروں سے بچانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو یہی تکلیف ہے کہ وزیراعظم ملک کو آگے لیجانا چاہتے ہیں، ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا،جو پی ٹی آئی سے چلے گئے ان سے کہتا ہوں پچھتاؤ گے، جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں کا منہ کالا کر کے گدھوں پر بٹھائیں گے۔