وزیراعظم 31مارچ تک بے روزگار ہوجائے گا،سراج الحق

637

لوئر دیر:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ا یک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدہ کرنے والا وزیراعظم 31مارچ تک بے روزگار ہوجائے گا،وہ بھی نعرہ لگائیں گے مجھے کیوں نکالا۔

سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکار کا جنازہ دیر سے نکالیں گے ،حکومت اپنی آئینی و قانونی حیثیت کھوچکی ہے ،موجودہ حکومت عملاََختم ہوچکی ہے، حکومت اگر چار سال کے دوران بہترکارکرگی دکھاتی تواج حکومت کو جلسوں کی ضرورت نہیں پڑتی حکومت سرکاری وسائل پر جلسے کررہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کے چاروں طرف آ ٹا،چینی،کھاد، پٹرولیم مافیا موجود ہے اور وزیراعظم خود قابل احتساب بن چکا ہے، وزیراعظم نے احتساب کے نام پر عوام دھوکہ دیاکراچی لاہور اور اسلام آباد سے شہزادیاں اور شہزادے آرہے ہیں، اسلام آباد اقتدار کی حصول کیلئے یرغمال بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہماری حکومت میں شہزادیاں اور شہزادوں کیلئے کوئی جگہ نہیں حکومت نے ملک کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے حوالہ کردیا ،غریب عوام مہنگائی وبے روزگاری کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں جماعت اسلامی اللہ تعالی کی زمین پر اللہ تعالی کا نظام چاہتی ہیں اور اسلامی نظام کی نفاذ کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے انڈوں،مرغیوں اور بھنسیوں سے معیشت نہیں چلاسکتی اس کے لئے تجربہ کار درکار ہوتی ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ  تمام جماعتوں نے اقتدارکے مزے لئے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے ملک کے مسائل کا واحد جماعت اسلامی کے ساتھ ہے پاکستان میں دو نظام ہے غریب کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ نظام ہے مسلہ کشمیر خو حل کرکے دم لیں گےعمران خان کی حکومت کی اننگز جلد ختم ہونی والی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  ملک میں عمران خان، مریم صفدر۔بلاول زرداری جیسے شہزادوں کی سیاست نہیں چلے گی، اگر جماعت اسلامی کو ایک دن بھی حکومت ملی تو ملک سودی نظام کا خاتمی کرکے اسلامی شریعت نافظ کرینگے،عوام نے پی ٹی آئی، پی پی پی، ن لیگ کو آزما یا ایک بار جماعت اسلامی کو بھی موقع دیں۔