پارا چنار: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ پہلے نیوٹرل پر تنقید کررہے تھے اب معافی مانگ رہے ہیں،اداروں کومتنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی اس لیے بزدلوں کی طرح بھاگ رہے ہیں، عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور ہمت ہے تو سامنے آئیں مگر وہ جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں، یہ کیسا مذاق ہے عمران اپنا اقتدار بچانے کے لیے ملک کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمت ہے تو کل 172ارکان اسمبلی کو ایوان میں لے آئیں ہم آپ کو وزیراعظم تسلیم کرلیں گے،
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے تھے خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاﺅں گا اور اقتدار سنبھالتے ہی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے، کہتے تھے لوگ باہر ممالک سے نوکریاں کرنے یہاں آئیں گے لیکن یہاں کے لوگوں کو بھی بے روزگار کردیا۔
بلاول بھٹو کا مزیدکہنا تھاکہ یہ کیسا مذاق ہے عمران اپنا اقتدار بچانے کے لیے ملک کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمت ہے تو کل 172 ارکان اسمبلی کو ایوان میں لے آئیں ہم آپ کو وزیراعظم تسلیم کرلیں گے۔ عمران خان نے پٹرول اور ڈیزل کو تاریخ کا مہنگا ترین کردیا اور دوسروں کو ڈیزل ڈیزل کہہ رہے ہیں، دراصل عمران خان خود ڈیزل ہیں، اسی طرح دوسروں کو بوٹ پالش کہنے والے عمران خان خود بوٹ پالش کرنے والے ہیں۔