لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کوگمراہ کررہا ہے۔
شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا اب نئے جھوٹ بول رہا ہے عوام اسے مسترد کریں۔ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کو گمراہ کررہا ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ عوام جان لیں ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھاگیا۔ عوام نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا۔ مہنگائی سچ ہے، کرپشن ایک سچ ہے اور نالائقی ایک سچ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مکاﺅ مارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے۔ مہنگائی مکا مارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا۔عوام سے مہنگائی مکا مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام گھروں سے نکل کر جھوٹے حکمرانوں پر ثابت کردیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی۔