کوئٹہ،ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز بندکردیں

129

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے ) بلوچستان نے دھرنے پر بیٹھے ایک درجن سے زاید ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بند کر دیںجس کے باعث اسپتال آنے والے مریض رُل گئے انہیں بغیر کسی طبی امداد کے واپس جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بند کرتے ہوئے اعلان کیا اور کہا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو پولیس نے دھرنے میں شریک ایک درجن سے زاید ڈاکٹرز کو گرفتار کرکے بجلی روڈ تھانے منتقل کیا ہے‘ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف پرامن دھرنا دیے ہوئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ‘ حکومت ڈاکٹرز کے تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بجائے انہیں جان بوجھ کر احتجاج پر مجبور کر رہی ہے اس لیے انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کے دروازے بند کر دیے ہیں۔