ملائیشیا، چین اور نیوزی لینڈمیں کورونا کے ریکارڈ نئے کیس

253

کوالالمپور؍بیجنگ؍ ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22ہزار 491 نئے کیس سامنے کے بعد صورت حال تشویشناک ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق ان میں سے 382 کیس باہر سے آئے متاثرہ افراد میں پائے گئے ہیں۔ ادھر چین میں کورونا وائرس کے ایک روز میں 2ہزار سے زائد کیس ریکارڈ کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 810 جیلن شہر، 69 فوزیان ، 29 تیانجن، 16 شاندونگ، 12 جیانگشی اور 20ہیلونگ جیانگ اور ہینان میں رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ میں بھی کورونا وائرس کے 18ہزار 423 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔