پشاور چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز نے محصول سسٹم کو مسترد کردیا

139

پشاور(کامرس ڈیسک)پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر خالد فاروق ملک، حاجی عبدالوحید، محمد ایاز خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کی تمام تاجر برادری محصول سسٹم دوبارہ شروع کرنے کے نظام کو مسترد کرتی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر محصول چونگیاں مسائل کا گڑھ تھا جس کی وجہ سے تاجروں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا اور ان قائم کردہ محصول چوکیوں پر کرپشن کا بازار گرم تھا اور عوام الناس اور تاجروں کو بیجا تنگ کیا جاتا تھا ان کے خاتمے کے بعد اب ایک بار پھر عوام و تاجر دشمن مجوزہ قانون کو لاگو کرنے کے لئے اسمبلی میں بل پیش کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور چیمبر ا?ف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اس مجوزہ قانون کو مسترد کرتی ہے حکومت کو بارہا تنبیہ کر چکے ہیں کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلے کرنے چاہیے تاکہ صوبے کا معاشی نظام بہتر بنایا جا سکے حکومتی پالیسی کے از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے جس سے صوبے کے تاجروں کو ریلیف مل سکے۔