کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے اسکول کا طالب علم جاں بحق ہو گیا ، ڈرائیور حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ عبدالقدوس روڈ پر عبدالولی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریکٹر نے 15 سالہ حامد ولد مسعود خان کو اسوقت ٹکر مار دی جب وہ اسکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر جا رہا تھا ، ٹکر سے حامد شدید زخمی ہو گیا اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی کردی گئی۔ پولیس نے ٹریکٹر تحویل میں لے کر ڈرائیور خدائیداد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولس مزید کاروائی کررہی ہے ۔