سکھر،خاتون ایم پی اے شہناز انصاری قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

169

سکھر(نمائندہ جسارت)خاتون ایم پی اے شہناز انصاری قتل کیس، مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی، ملزم اختر کھوکھر وکیل کی معرفت ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، مدعی ڈاکٹر فاطما انصاری اپنے وکیل قربان ملانو کے ساتھ پیش ہوئی، وکیل قربان ملانو نے کہا کہ اختر کھوکھر مرکزی ملزم ہے جسکے قبضے کلاشنکوف برآمد ہوئی تھی، قتل کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے، کیس کا ٹرائل تقریباً مکمل ہونے پر اور جلد فتویٰ آنے پر ہے، جسٹس امجد علی سہتو نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست مسترد کر دی، ملزمان نے خاتون ایم پی اے شہناز انصاری کو دو سال قبل نوشہرو فیروز میں قتل کیا تھا۔