یوم پاکستان ہاکی نمائشی میچ پاکستان وائٹس نے جیت لیا

334

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام یوم قرارد اد پاکستان کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے نمائشی ہاکی میچ میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے نمائشی میچ میں کھیلنے والی ٹیموں نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹس کے نام سے حصہ لیا۔ نمائشی ہاکی میچ میں پاکستان وائٹس نے پاکستان گرین کو 3 کے مقابلہ میں 5 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان وائٹس کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومان خان نے 4 گول کیے جبکہ رضوان نے ایک گول کیا۔ جوابی طور پر پاکستان گرین کی جانب سے ارباز نے 2 گول اور حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔