ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) ڈیرہ اسماعیل خان کی مغربی تحصیل میں درابن چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار محمد فہیم شہید جبکہ دوسرا پولیس اہلکار ہدایت اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے‘ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی‘ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا‘ زخمی اور شہید اہلکار کا جسد خاکی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔