روس: سپر مارکیٹ میں شہری چینی پر ٹوٹ پڑے

75

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی ایک سپر مارکیٹ میں چینی کے حصول کے لیے روسی شہری ایک دوسرے سے لڑ پڑے، جس کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔روس میں 2015 کے بعد سالانہ مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے ساتھ چینی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ یوکرین میں جنگ کے ان معاشی نتائج کی وجہ سے کچھ روسی سپر اسٹوروں نے فی گاہک 10 کلوگرام چینی کی حد مقرر کر دی ہے۔ کارخانے ذخیرہ اندوزی بھی کر رہے ہیں۔