او آئی سی امت مسلمہ کی وحدت کی علامت ہے، شہباز شریف

357

لاہور (نمائندہ جسارت) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کی وحدت، اخوت و بھائی چارے کی روشن اسلامی قدر کی علامت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ او آئی سی وزرا خارجہ کا اجلاس ہورہا ہے۔اپنی اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی طرف سے قابل احترام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ توقع ہے اس اجلاس میں مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قحط سالی کا خدشہ ہے، امید ہے ان کے لیے بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔