ن لیگ کا 26 مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

360

 

راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 26 مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے جلسے سے متعلق تمام پارٹی عہدیداروں کو مکمل تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ نکلیں، اب وقت آگیا کہ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین عدم اعتماد پر ساتھ دے رہے ہیں، وزیراعظم 4 سال سے چور چور کا شور مچاتا رہے ہیں، اب گھروں سے نکلیں اور لوگوں کو بتائیں کہ یہ یہی چور اور ڈاکو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر عمران خان کو بھارت کا زیادہ ہی شوق ہے تو اپنے پرانے ساتھیوں کے پاس چلے جائیں۔