مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا

97

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازکو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے۔ خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں‘ مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے۔