باجوڑ میں سیکورٹی فورسز پر دہشگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ، شازیہ عطا مری

157

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں سیکورٹی فورسز پر دہشگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشگردی واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی
شہادت پر دلی افسوس ہواہے اوردہشتگردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان باتوں کا اظہار انہوں نے باجوڑ میں دہشگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر کیا ہے۔