بلاول زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

108

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی
صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے خلاف عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گی۔ بلاول زرداری اور شہباز شریف نے مزید اتفاق کرتے ہوے کہاعمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔