سکھر: جے یو آئی سندھ کے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان

98

سکھر( نمائندہ جسارت) جے یو آئی سندھ نے اسلام آباد لانگ مارچ کی روانگی کے شیڈول کا اعلان کر دیا، صوبائی سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کی سربراہی میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں کی بھرپور جا رہی ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ڈویژن سکھر اور لاڑکانہ کے تمام اضلاع اور تمام تحصیلوں کے امیر و ناظم عمومی صاحبان کا اہم اجلاس صوبائی دفتر سکھر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی و صوبائی نائب امیر حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم صاحب ہالیجوی نے کی جبکہ علامہ راشد محمود سومرو بھی شریک تھے،اجلاس میںاسلام آباد مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، نواب شاھ ڈویژن کے اجلاسوں کے بعد آج سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کا آخری اجلاس صوبائی جماعت نے طلب کیا ، ان شاء اللہ 24 مارچ کو صبح 10 بجے کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا ،لانگ مارچ جی ٹی روڈ سے سفر کرکے اسلام آباد پہنچے گا ،سکھر سے کارواں24 مارچ کی شام کو کراچی کارواں کا استقبال کرکے شامل ہوکر رات ہی کو اسلام آباد کے لیے سفر کریں گے ،تمام اضلاع کی رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ سے زائد کارکنان سندھ سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے، سندھ کے تمام اضلاع اپنے اپنے روٹ پر مارچ کا استقبال کریںگے ،ضلعی ہیڈکوارٹر میںمختصر خطابات ہوں گے ،کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر دوَ دن پر مشتملہوگا اور اسلام آباد میں قیام عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اور قائدین کے حکم تک ہوگا ، اجلاس میںصوبائی ناظم عمومی علامہ راشد خالد محمود سومرو نے رپورٹ پیش کی، انہوںنے ملکی سیاسی صورتحال سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔