شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ ختم

457

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج پر درج مقدمے کے اخراج کی درخواست میں اہم پیش رفت ہوگئی،اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔