وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مصری ہم منصب کی ملاقات

68

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مصر کے ہم منصب سامع شکری نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری وزارتِ خارجہ پہنچے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا 48 واں
اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہو گا جس کے لیے وزرائے خارجہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر کے وزیرخارجہ سامع شکری اتوار کو اسلام آباد پہنچے جہاں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مہمان کا استقبال کیا۔