عمران نیازی نے عملًا اپنی حکومت گرا دی‘ اسحاق ڈار

693

لندن(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی/ پی ٹی
آئی نے عملًا اپنی حکومت گرا دی۔گزشتہ روزٹوئٹر پر ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپنے 13 ارکان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے خان نے انہیں ووٹ سے پہلے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، یعنی اتحادیوں سمیت 179 ارکان والی حکومت میں سے 13 کونکالیں تو حکومت کا کل نمبر166ہوگیا،حکومت فوری ختم/وزیراعظم کی چھٹی!۔