اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے اس پر لگتا ہے جو اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے، اور کوئی بھی رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل نہیں ہوسکتا، تاہم اس کا ووٹ پارلیمنٹ میں تسلیم کیا جاتا ہے اور الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے تک ووٹ ڈالنے والا رکن رہتا ہے، کوئی بھی رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل نہیں ہوسکتا۔ اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا
کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض کیا کہہ رہے تھے کہ ہمارے پاس 24بندے موجود ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے پاس اتنی ٹکٹس نہیں ہیں جتنے بندے موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تو سودے بازی ہورہی ہے، آپ پیسے پر بک جاؤ یا پھر الیکشن ٹکٹ پر، یہ سودے بازی ہی کہلائی گی ۔