دادو: مقابلے میں مارے گئے نوجوان کے ورثا کا کمیٹی پر عدم اعتماد

98

دادو(نمائندہ جسارت)دادو میں 20 روز قبل مبینہ مقابلے میں مارے گئے نوجوان بشیر چانڈیو کے بھائی اور دیگر ورثا سرور چانڈیو، سجن چانڈیو، شاھنواز چانڈیو علی اکبر چانڈیو نے احتجاج کے بعد دادو پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دادو پولیس نے بشیر چانڈیو کو جھوٹے مقابلے میں مارنے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لینے کے بعد ایس ایس پی دادو کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے کمیٹی اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانا چاہتی ہے پولیس مقدمے میں گواہان کو دھمکایا جارہا ہے اور جھوٹے مقدمات سمیت سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں اچھی ساکھ رکھنے والے ایماندار ڈی ایس پی سراج الدین لاشاری کو افسر تعینات کیا جائے اور بھائی کو جھوٹے مقابلے میں مارنے والے اہلکاروں کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجا جائے تا کہ وہ جانچ کمیٹی پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔